فلم

کورونا وائرس کے ذہنی اثرات پر بنی پاکستانی فلم کا پہلا پوسٹر جاری

لاہور (پاک صحافت) کورونا وائرس کے ذہنی اثرات پر بنی پاکستانی فلم آر پار کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نئی پاکستانی فلم ‘آر پار’ ان اولین فلموں میں سے ایک ہے جس میں کورونا وائرس سے عام افراد میں پیدا ہونے والی بے چینی اور مسائل کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔

نئی پاکستانی فلم آر پار میں ارم اختر، شامل خان اور معمر رانا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، آر پار ایک مضبوط خاتون سارہ (ارم اختر) کی کہانی ہے جو اپنے وقار کے لیے لڑتی ہے جس کے دوران وہ برے افراد کے ایک گروپ کے مقابلے میں بہادری سے کھڑی ہوجاتی ہے۔ جبکہ اس فلم میں شامل خان کمال احسن نامی ایسے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں جو سماجی افسانوی باتوں سے نمٹنے کے دوران اپنے ساتھیوں کے دباؤ کا سامنا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے رائٹر و پروڈیوسر مسعود قادری نے بتایا ‘ایک ناکام شوہر اور ایک مُتذَبذب بات کے اس کردار میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق لاک ڈاؤن کے تناؤ پر قابو پانے میں ناکام رہتا ہے، وہ چڑچڑا، جھگڑالو اور بدترین ہوجاتا ہے’۔ انہوں نے بتایا ‘صورتحال اس وقت بدترین ہوجاتی ہے جب سائبر کرمنلز کا ایک گروپ جوڑے کے درمیان فاصلے کو بڑھانے کے لیے اپنے خفیہ پتے کھیلنا شروع کردیتے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے