اداکارہ نیلم منیر

کوئی پروپوز کرے تو مسکرا دیتی ہوں، اداکارہ نیلم منیر

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا  کہنا ہے کہ اگر کوئی مجھے پرپورز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں اور کچھ بولتی نہیں  کیوں کہ مجھے شرم آتی ہے۔ اداکارہ نیلم منیر نے ایک ویب انٹرویو کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ آج تک کسی نے مجھے سامنے آکر پرپوز نہیں کیا، بلکہ اگر پرپوز کیا ہے تو یا میسج کے ذریعے یا پھر والدہ کے ذریعے پیغام بجھوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے۔ اداکارہ نیلم منیر سے ایک ویب انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ جب انہیں کوئی پروپوز کرے تو وہ اسے کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟

واضح رہے کہ میزبان کے سوال کرنے پر جواب میں نیلم منیر کا کہناتھا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکے آگے آئے اورمجھے پروپوز کرسکے۔ اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے پروپوز کیا گیا یا پھرکسی دوست کو کہہ کر ،یا پھر کسی نے اپنی والدہ کو آگے کردیا مگر آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے