آئی فون 13

لانچ سے قبل ہی آئی فون 13 کی اہم معلومات سامنے آگئیں

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اسمارٹ فون آئی فون 13 کی اہم معلومات سامنے آگئی ہیں۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق مطابق 2021 میں iPhone 13 کے چار ماڈل iPhone 13  Pro ,iPhone 13 Pro Max، ٰiPhone 13 اورiPhone 13 mini کومارکیٹ کیا جائے گا۔ 2020تک اپیل کی توجہ تین ماڈلز پر تھی، لیکن iPhone 12 فیملی میں منی ماڈل کا اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق iPhone 13  کے ڈیزائن، بورڈ اور رات میں زیادہ شارپ اور بہتر تصاویر کے لیے کیمرے میں بہتری  پر بھی کام کر رہی ہے،  تاہم کچھ ماہرین کے مطابق کیمرہ صرف iPhone 13 Pro Max کا اپ گریڈ کیا جائے گا۔ جب کہ یہ نئے ماڈل A15 چپ سیٹ پاورڈ ہوں گے۔ یاد رہے کہ ایپل کے اس نئے ماڈل کا ڈیزائن اور اسکرین ٹیکنالوجی کافی حد تک iPhone 12  سے مماثل ہو گی کیوں کہ ایپل  نے اس ماڈل میں کافی بڑی اپ گریڈ یشن کی تھی۔

واضح رہے کہ ممکنہ طور پر اس نئے ماڈل میں ہائی اسکرین ریفریش ریٹ ڈسپلے کا اضافہ  کیا جا سکتا ہے، جس سے استعمال کنندہ کو گیمز کھیلنے اور سوشل میڈیا فیڈ اسکرولنگ  کے لیے زیادہ ہموار اور بہتر ڈسپلے ملے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس نئے ماڈل میں  iPad Pro جیسا ڈسپلے ملے جس میں ریفریش ریٹ استعمال کنندہ کی سرگرمی کے حساب سے تبدیل ہوتا ہے۔ iPhone 13 میں ’پیری اسکوپ‘  کیمرا شامل کرنے کی بھی رپورٹس ہیں جس سے صارف کو 10X آپٹیکل زوم کا بہترین فیچر مل سکتا ہے۔   iPhone13  یا iPhone12 کو ممکنہ طور پر 1TB کی اسٹوریج کے ساتھ مارکیٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے