حریم شاہ

حریم شاہ کا نیا لک، مداح حیرانی میں پڑ گئے

پشاور (پاک صحافت) متنازع ٹک ٹاک اسٹار رحریم شاہ کے نئے لک نے مداحوں کو حیرانی میں ڈال دیا۔  خیال رہے کہ اداکارہ حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ جس میں وہ ایک نئے لک میں نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہحریم شاہ کے بالوں کے نئے لُک کو دیکھا جا سکتا ہے جسے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس سے قبل انسٹاگرام پر پوسٹ کی جا نے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ لندن کی سیر کر رہی ہیں اور ایک گاڑی میں ایک لڑکی کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جا نے والی تصویر میں اداکارہ کو ان کے شوہر کے  ہمراہ دیکھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ رہے اداکارہ حریم شاہ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے