مراد علی شاہ

عمران خان نے جو کرنا تھا وہ کردیا، اب ان کے پاس صرف 3، 4 دن ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ساڑھے تین سال تک کالا دور چلا ہے، لوگوں سے نوکریاں اور چھتیں چھن لی ہیں، ان سے اپنا پاکستان ہمیں اب واپس ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعظم کے پاس 3،4 دن ہیں جو کرنا ہے کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے جاری بیان میں  وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  تمہیں کھلی اجازت ہے جو کرنا ہے کرلو، بعد میں آپ کو موقع نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کے آج چار ارکان نے ووٹ دیا ہے، یہ چار ارکان عمران خان سے ناراضی پر ووٹ دئیے، عمران خان کی بری عادت ہے۔ آپ نے جو کرنا تھا وہ کردیا، پاکستان کے عوام کے اچھے وقت آنے کی امید میں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاری بیان میں مزید کہاکہ بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا اسلام آباد میں اختتام ہوا، بلاول بھٹو جہاں سے گزرے ہیں، وہاں سے لوگوں کا ہجوم انہیں ویلکم کرنے آئے، بلاول بھٹو نے کہا تھا یہ نا اہل اور سلیکٹڈ وزیر اعظم نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ کل عدم اعتماد جمع ہوئی ہے، سارے ارکان اس عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے