عمران خان

نیب نے عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں گرفتار کرلیا

اسلام  آباد (پاک صحافت) نیب نے عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے آج دوپہر ڈرامائی انداز میں حراست میں لیا جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے نوٹس لیا اور کیس کی سماعت جاری ہے تاہم عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کا ماننا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے موضع برکالا، تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں واقع 458 ایکڑ، 4 مرلے اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی ہے جس کے بدلے میں مبینہ طور پر عمران خان نے ملک ریاض کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر 2022 میں نیب نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی۔ نیب دستاویزات کے مطابق 3 دسمبر 2019 کو عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ملک ریاض کو برطانیہ سے ملنے والی 50 ارب روپے کی رقم بالواسطہ طور پر واپس منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے