صنم چوہدری

اگر کوئی میرے اکاؤنٹ پر آئے تو براہِ کرم اسلام سیکھنے کی غرض سے آئے، صنم چوہدری

کراچی (پاک صحافت) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کش ہونے والی مقبول ادکارہ صنم چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے اکاؤنٹ پر آئے تو براہ کرم اسلام سیکھنے کی غرض سے آئے، کیونکہ میں بھی اسلام سیکھ رہی ہوں۔ یاد رہے کہ سابقہ ادکارہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں ادکارہ نے بتایا کہ انہوں نے دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیا ہے لہذا اب سے وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ نہیں ہیں۔ سابقہ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب کسی بھی کمپنی کی کسی بھی مصنوعات کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ یہ ایک طرح کا فتنہ ہے ۔

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید لکھا کہ  کسی کے دل میں زیادہ کی خواہش ڈالنا ایک فتنہ ہے، اس سے میں بھی چھٹکارا پانے کی کوشش کررہی ہوں۔ یاد رہے کہ صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے ʼعشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا‘،’ ʼبھول‘، ’گھر تتلی کا پر‘اور ’میر آبرو‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

راجکمار نے شاہ رخ سے متاثر ہوکر کس اداکارہ سے 44 کروڑ کا گھر خریدا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنیوالی فلم سری کانتھ کی ریلیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے