مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کا بلاول بھٹو کو دوٹوک جواب

حب (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو خود عدم اعتماد لانے کے لئے تیار نہیں جبکہ ہمیں استعفے نہ دینے کا طعنہ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں استعفے نہ دینے کا طعنہ دینے والے عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے۔ ان کی رائے بڑی عقل پر مبنی ہے تو پیش کریں عدم اعتماد، کیوں آرام سے بیٹھے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ چھ ممبران پر عدم اعتماد کی بات نہیں کی جاسکتی، اس سے بڑی حماقت کی بات کوئی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم معمولی تبدیلی نہیں بلکہ پورے ہاوس کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے