عالیہ بھٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔ عالیہ بھٹ نے  فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مجھے اچھی قسمت کے لیے دعائیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی زندگی کی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے جا رہی ہیں، وہ اس وقت خود کو بالکل ایک نئی اداکارہ جیسا محسوس کر رہی ہیں اور بہت گھبرائی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ  اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مجھے اچھی قسمت کے لیے دعائیں دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو رنبیر کپور سے شادی کرنے والی عالیہ بھٹ ہنی مون پر جانے کے بجائے جَلد ہی کام پر واپس لوٹ آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے