فردوس عاشق اعوان

آئینِ پاکستان ملک کے ہر فرد، گھر، ہر نسل، مذہب، فرقے کے تحفظ کی ضمانت لیتا ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے نے اقتدار کے ایوان اور متعبر سماجی حلقوں کو پھر دعوتِ فکر دی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئینِ پاکستان ملک کے ہر فرد، گھر، ہر نسل، مذہب، فرقے کے تحفظ کی ضمانت لیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے جاری بیان میں کہا کہ دیکھاجائے ایسی کون سی کمی رہ گٸی جو بات یہاں تک پہنچی اور  یہ واقعہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی مذہب یا فرقے سے بڑھ کر پاکستان کا نقصان ہے، ایسےواقعات سےبچنےکے لیے کمیونٹی کلچر، سوشل گرومنگ مستقل بنیادوں پر شروع کی جائے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ کمیونٹی کی کلچر اور سوشل گرومنگ سے مسلم اور عیسائی آبادی والے علاقے میں مل کر رہنےکی سوچ پروان چڑھائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے کمیونٹی کونسل بھی بنائی جاسکتی ہےتاکہ فوری ردعمل کی بجائے معاملہ فہمی کاراستہ نکالا جا سکے کیونکہ قومی پرچم کے سبز اور سفید دونوں رنگ ہمارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے