وزیر اعظم شہباز شریف

مخلوط حکومت نے ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، شہباز شریف

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت نے ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے ریاست کو قربان کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم سیاست قربان کر دیں گے، ریاست کو بچائیں گے، ہم اس فیصلے پر ڈٹ گئے کہ ریاست کو بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو قیامت تک میرے ماتھے پر کالا دھبہ ہوتا اور قبر پر کُتبہ لگتا کہ اس کے زمانے میں پاکستان ڈیفالٹ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ، سولہ ماہ کی قلیل مدت میں ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ورثے میں ملے، جب حلف اٹھایا تو مجھے احساس تھا کہ حالات خراب ہیں، لیکن اتنے خراب ہیں اندازہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ خدانخواستہ ریاست کو نقصان پہنچا تو کہاں کی سیاست، کہاں کی وزارت، ہمارے قدم ڈگمگائے نہیں، اللّٰہ کی ذات پر پورا توکل رکھا۔ جب تک شہنشاہی اخراجات، کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، وقت آگیا ہے، ہم نے نیا جامع منصوبہ بنایا ہے جس کی بنیاد رکھ دی ہے، اربوں کھربوں کے معدنیات ہیں ملک میں، ایک ڈھیلے کا عام آدمی کو فائدہ نہیں، اگر ہمیں موقع ملا تو مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے