بجلی لوڈشیڈنگ

کراچی سے خیبر تک ملک اندھیرے میں ڈوب گیا، بارہ گھنٹے بجلی غائب

راولپنڈی (پاک صحافت) نااہل حکومت کی تبدیلی سے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے۔ نئے پاکستان میں کراچی سے خیبر تک ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے۔ بارہ گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں و دیہاتوں میں کئی کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں دو دو دن بجلی غائب رہنے سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا جب کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے