کراچی، پاکستان تھیٹر فیسٹیول 23واں روز،  آج ’اختیار‘ اور ’انار کلی سے آگے‘ تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا

کراچی (پاک صحافت) کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 23 واں روز ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں آج شام 7 بجے تھیٹر پلے ’اختیار‘ پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تھیٹر فیسٹیول میں دوسرا شو ’انار کلی سے آگے‘ رات 9 بجے پیش کیا جائے گا۔ تھیٹر ڈرامہ ’انار کلی سے آگے‘ کے ہدایت کار فواد خان ہیں۔ خیال رہے کہ یہ فیسٹیول اگلے ماہ تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 ستمبر کو شروع ہوا تھا جس کا اختتام آئندہ ماہ 8 اکتوبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے