چاند

پہلا روزہ 23 کو ہو یا 24 کو، عید 22 اپریل کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 کو ہو یا 24 کو، عید 22 اپریل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا چاند منگل اور بدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینے کا امکان کم ہے۔

خالد اعجاز مفتی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع انتہائی صاف ہوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی۔ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی، 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو روزے لازماً 30 ہوں گے۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں آج چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے