فیس بک

فیس بک کی جانب سے صارفین کے لئے پروفائل لوپ ویڈیوکی سہولت ختم کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک کی جانبس ے صارفین کے لئے پروفائل لوپ ویڈیوکی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سات فروری کے بعد بہت سارے صارفین کی پروفائل لوپ ویڈیو ہٹادی جائیں گی اور اسے ایک ساکت تصویر کی صورت میں نمایاں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر رہنے والے افراد کی اکثریت نے اس فیچر کو استعمال  ہی نہیں کیا اور شاید اسی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسے ختم کیا گیا ہے۔ اس کا ایک اشارہ گزشتہ برس سے ملتا ہے جب فیس بک نے عندیہ دیا تھا کہ وہ پروفائل ویڈیو کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے۔ تاہم اب اسے مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ۔ اب یہ ممکن ہے کہ اس بطور پروفائل تصویر یا جامد عکس کے طور پر پیش کیا جائے گا لیکن اس کے لیے آپ کو 7 فروری تک کا انتظار کرنا ہوگا۔ لیکن اب بھی فیس بک کا خیال ہے کہ اس سے صارفین پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق فیس بک اس کا بہتر متبادل بھی پیش کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے