کارتک آریان کا انگلش فٹبالر ہیری کین کو چیلنج

(پاک صحافت) بھارتی اداکار کارتک آریان نے انگلینڈ کے مایہ ناز فٹبالر ہیری کین کو چیلنج دے دیا۔ ساجد ناڈیاڈ والا اور کبیر خان کی مشترکہ فلم چندو چیمپئن میں کارتک آریان ایک اسپورٹس پرسن کے طور پر نظر آئیں گے جو ایک کھلاڑی کی غیر معمولی کہانی کو بڑے پردے پر پیش کریں گے۔

اس فلم میں بولے گئے اپنے ایک ڈائیلاگ سے متعلق کارتک آریان نے کسی ہندی بولنے والے کو نہیں بلکہ انگریزی بولنے والے فٹبال ہیری کین کو ہی چیلنج دے دیا۔ حال ہی میں کارتک آریان بنڈس لیگا کے کلب بائرن میونخ کا میچ دیکھنے جرمنی گئے۔

اس دوران میچ سے قبل انہیں انگلش فٹبالر ہیری کین نے اپنی دستخط شدہ جرسی بطور تحفہ بھجوائی تھی۔ تحفہ وصول کرتے ہوئے کارتک نے ہیری کین کو چیلنج کیا کہ وہ فلم کا ڈائیلاگ “چندو نہیں چیمپئن ہے میں” دہرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے