فیصل واوڈا

عمران خان کے قریب لوگ بیرونی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان پر جب مشکل وقت آتا ہے وہ لوگ نظر نہیں آتے جو پریس کانفرنس کرتے ہیں، عمران خان کے قریب لوگ بیرونی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں پتا لگایا جائے۔ ان قریب لوگوں کے ہوتے ہوئے عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ  وقت ضرورت ہم کسی بھی آدمی کو سفید کردیتے ہیں اور کسی کو کالا، ملک میں عدل کا کیا نظام ہے؟ کرائے دار گھر کے اندر ہے مالک مکان باہر ہے۔بلوچستان میں گاڑی والے نے پولیس والے کو ہلاک کیا، عدالت نے بری کردیا، میرا مسئلہ یہ ہے میں بار بار سویلین کا نام کیوں لوں؟ جب تک 2 خاص کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے اوپر حملے کا جن پر الزام لگا رہے ہیں وہ پانچ سو فیصد ملوث نہیں، جن پر الزام ہے اگر یہ درست ہے تو پھر کوئی ان کا دباؤ برداشت نہیں کر پائے  گا، راناثناء اللّٰہ کا سب سے بڑا مخالف ہوں لیکن وہ قتل و غارت میں ملوث نہیں، رانا ثناء اللّٰہ  پر جو کیس بنایا میں نے کابینہ میں کہا غلط کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے