بلاول بھٹو زرداری

احتجاج کے نام پر فوجی تنصیبات پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلاول بھٹو

ٹوکیو (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوری احتجاج کے نام پر فوجی تنصیبات پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 9 مئی کے واقعات کو پاکستانی جمہوری تاریخ کا سیاہ باب قرار دے دیا۔ وزیر خارجہ ان دنوں جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جمہوری احتجاج کے نام پر فوجی تنصیبات پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہیں۔ پیپلز پارٹی نے بہت زیادہ مشکلات دیکھیں لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ خطاب کے موقع پر آصفہ بھٹو بھی بلاول کے ہمراہ موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے