شازیہ مری

وزارت اطلاعات و نشریات کا نام تبدیل کر کے وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے وزارت اطلاعات و نشریات کے لئے  وفاقی حکومت کو نئے نام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا نام تبدیل کر کے وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، کیوں کہ یہ وزیر اطلاعات فقط غلط پرپیگنڈا ہی کرتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہا کہ صحافی عزیز میمن کیس میں سندھ حکومت کی جانب سے کہیں بھی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، صحافیوں کے تحفظ کا بل کی اپوزیشن مکمل حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری  نے قومی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی، جس کے دوان انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہیں ، لوگ پہلے ہی گھبراتے تھے کہ بچیوں کی شادی کرنی ہے اور سونا چاندی کتنا مہنگا ہے ، انہوں نے اس پر بھی 15فیصد ٹیکس عائد کر دیا،زراعت کے شعبے کے ساتھ بھی بے وفائی کی گئی ، یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے