گوشت

سبزیوں اور مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سبزیوں اور مرغی کے بعد اب گائے کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن ندیم قریشی نے گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مال ایکسپورٹ ہورہا ہے جبکہ سپلائی کم ہے اور ایکسپورٹرز مقامی منڈیوں سے خریداری کررہے ہیں جس کی وجہ سے بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دکانداروں کی جانب سے عید قربان کو گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا باعث قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب عوام نے گوشت مہنگا ہونے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب غریب عوام کو اپنے روزانہ کھانے پینے کی اشیاء تک دسترس بھی نہیں۔ ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے عام آدمی اسے خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے