انسان 50 سال بعد چاند پر کس جگہ لینڈ کریں گے؟ ناسا نے تفصیل جاری کردی

(پاک صحافت) امریکا کے خلائی ادارے ناسا کی جانب سے لگ بھگ 50 سال بعد انسانوں کو آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے چاند پر واپس بھیجا جائے گا۔ یہ مشن چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا اور اس کے ممکنہ مقامات کی اولین تصویر ناسا کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ ناسا کی جانب سے چاند کے قطب جنوبی کے Shackleton Crater نامی مقام کی تصویر جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل جیو گرافک اور ناسا کے اشتراک سے چاند کے قطب جنوبی کے اس مقام کی ہائی ریزولوشن تصویر جاری کی گئی۔ یہ تصویر بنیادی طور پر Lunar Reconnaissance Orbiter Camera (ایل آر او سی) اور شیڈو کیم کی جانب سے کھینچی گئی متعدد تصاویر کو باہم ملا کر تیار کی گئی ہے۔ تصویر کے ساتھ جاری بیان میں کہا گیا کہ چاند کے اس حصے میں ہمیشہ تاریکی چھائی رہتی ہے اور شیڈو کیم نے قطب جنوبی کے قریب Shackleton crater کی تصویر کھینچی۔

واضح رہے کہ بیان کے مطابق شیڈو کیم کو چاند کی سطح کے تاریک حصوں کی جانچ پڑتال کے لیے ڈیزائن کیا گیا اور یہ کیمرا جنوبی کورین اسپیس کرافٹ کے ساتھ لگ بھگ ایک سال سے چاند کے مدار میں موجود ہے۔Shackleton crater کے اردگرد کے حصوں کی تصاویر ایل آر او سی نے کھینچی تھیں اور اس تصویر میں آرٹیمس 3 کے 13 مجوزہ لینڈنگ مقامات میں سے 3 کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ نیشنل جیو گرافک نے چاند کے قطب جنوبی کا ایک نقشہ بھی جاری کیا ہے جس میں آرٹیمس 3 کے لیے مجوزہ لینڈنگ مقامات کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے