مسلم لیگ ن

مینار پاکستان جلسہ کے سلسلے میں تمام لیگی کمیٹیوں کے سربراہان کا اجلاس

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان جلسہ کے سلسلے میں تمام لیگی کمیٹیوں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان پر جلسہ کی تمام کمیٹیوں کے سربراہان اور ونگز کی میٹنگ ہوئی ہے، جس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے مزید ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ملک سیف الملوک کھوکھر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹریفک سمیت دیگر انتظامات کے لیے کمیٹیوں نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پرسٹیج کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں چوہدری شہباز، خواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ تیمور، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ، رائو صداقت، سعدیہ، سعد شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے