کنور دلشاد

الیکشن 15سے 25 جنوری کےدرمیان ہونے کی توقع ہے، کنور دلشاد

راولپنڈی (پاک صحافت) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے قانون اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 15 سے 25 جنوری کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ 30 نومبر سے قبل مکمل ہو جائے گا اور 30 نومبر کو حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے ساڑھے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔  ان کا کہنا ہے نوٹیفکیشن کے بعد سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مجاز ہے، عام انتخابات کی تاریخ دینےکا اختیار صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو ہے، کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 230 اور 222 کے تحت الیکشن کمیشن اپنے معاملات میں مکمل خودمختار ہے، موجودہ حالات میں لگ رہا ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری ہو جائے گا، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد توقع ہے کہ الیکشن 15 سے 25جنوری کے درمیان ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے