عراق میں امریکی فوج کے قافلے پر حملہ، بھاری تعداد میں ساز و سامان لوٹ لیا گیا

عراق میں امریکی فوج کے قافلے پر حملہ، بھاری تعداد میں ساز و سامان لوٹ لیا گیا

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے پر حملہ ہوا ہے جس میں امریکی فوج کو شدید نقصان ہوا ہے اور بہت سارا ساز و سامان بھی لوٹ لیا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی نے صابرین نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ حملہ بغداد کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے، صابرین نیوز نے ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے