ماہرہ خان

پاکستانی فلم قائداعظم زندہ باد کا انتظار ختم، فلم کا ٹریلر ریلیز

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی فلم قائد اعظم زندہ باد کا انتظار  ختم ہونے کے قریب  آگیا  کیوں کہ فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ  لالی ووڈ کی فلم قائد اعظم زندہ آباد میں پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ مرکزی کرداروں میں نظر آئے گے، فلم کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ اداکار فہد مصطفی جو کے فلم میں پولیس افسر کا کردار میں نظر آئیں گے انہوں نے انسٹاگرام پر ٹریلر کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ “سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ کا ٹریلر ابھی جاری ہے”۔

واضح رہے کہ فلم 2022 میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی، قائداعظم زندہ باد پہلے 2021 میں ریلیز ہونے والی تھی۔ یہ فلم ایک ایکشن کامیڈی ہے جو ایک بدنام پولیس اہلکار کی کہانی پر مبنی ہے، جس کا کردار مصطفیٰ کمال نے ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے