نواز الدین صدیقی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے اپنی آنے والی فلم ’جوگیرہ سارا را را‘ کے ٹریلر لانچ تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 20 سالہ سفر اور بطور اداکار اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے اپنی بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں روز ہی کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا ہے، اور ہر نیا تجربہ انسان کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔  اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اب 20 سال پہلے کی طرح کام نہیں کر سکتا کیونکہ اب میں آج کے ان نئے سالوں کا تجربہ رکھتا ہوں۔ نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مسلسل اور تجربے کے ساتھ ترقی کرنا ضروری ہے، بالکل اسی طرح ایک اداکار کی اداکاری میں بدلتے وقت کے ساتھ بھی تبدیلی آتی ہے۔

تقریب کے دوران بات جاری رکھتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں ایک جگہ پر رُک نہیں سکتا، اگر کوئی مجھ سے کہے کہ وہ مجھے سپر اسٹار بنا دیں گے لیکن مجھے صرف ایک قسم کا کردار کرنا ہے تو میں بہت جلد ہی بیذار ہو جاؤں گا اور اداکاری چھوڑ کر کسی اور شعبے کو اپنا لوں گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی فرینکفرٹ میں ایک فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے، جس میں صرف 10 لوگوں کا یونٹ تھا اور یہ کوئی بڑی فلم نہیں ہے لیکن اس کی کہانی اچھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے