حمزہ شہباز

2024ء کے عام انتخابات 75 سالہ ملکی تاریخ کے مشکل ترین الیکشن ہوں گے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 2024ء کے عام انتخابات 75 سالہ ملکی تاریخ کے مشکل ترین الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بہت مشکل انتخابات ہونے جا رہے ہیں، سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ نوجوانوں کو ساتھ ملایا جائے۔ جنوبی پنجاب کے 3 دورے کیے وہاں کے ٹکٹوں پر بہتری جاری ہے، بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر صرف ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے، ہمیں مل کر ڈالر اور پیٹرول کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ پوری دنیا میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اگر وہ کسی حکومت کو سپورٹ کرے تو اچھی بات ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں تو یہ اچھی بات ہے، سیاسی جماعتوں میں برداشت کا مادہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کا ماحول ختم کرکے ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا، ہوسکتا اس میں کئی سال لگ جائیں۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیب کا طریقہ کار میں نہیں مانتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے