شازیہ مری

ترقی زبان درازی سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہوگی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ زبان درازی سے ملکی ترقی اور مہنگائی ختم نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسد عمر کو معیشت کا عالم چنا بنا کر پیش کیا گیا اور موصوف نے معیشت کی لٹیا ڈبودی ہے۔ بلاول بھٹو پر تنقید سے قبل اپنا گریبان جھانکیں، گز بھر لمبی زبانوں سے اگر ملک ترقی کرتے تو اب تک یقینا پاکستان آگے بڑھ چکا ہوتا مگر خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ جب پاکستان دولخت ہورہا تھا تو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے مطابق اسد عمر کے والد گرامی اس وقت بھی چوری میں مصروف تھے، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے مطابق اسد عمر کے ابو چور ہیں اور بڑوں کا حال چھوٹوں کی حالت کی خوب خبر دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے