نواز الدین صدیقی ایک اور تنازعے میں پھنس گئے

(پاک صحافت) گزشتہ کچھ عرصے سے نواز الدین صدیقی اپنی بیگم عالیہ صدیقی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے باعث خبروں میں رہے تھے، بیگم کے الزامات پر اپنا تردیدی بیان اور وضاحت جاری کرنے کے بعد اب وہ ایک نئے تنازعے میں پھنس گئے، بھائی نے سوشل میڈیا پر آڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی پر ملازم پر تشدد کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔ شمس صدیقی نے آڈیو کلپ کو ہولی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز الدین کے منیجر کے مطابق اپنے اسٹاف پر تشدد کرنا نواز الدین کا روزمرہ معمول ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی معاملے کی ویڈیو بھی جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے  اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے  وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں میں اور عالیہ پچھلے کئی سال سے ایک ساتھ نہیں رہتے اور ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ہم بچوں کیلئے آپس میں جڑے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے