شہباز شریف سراج الحق

سراج الحق کی وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سراج الحق کے درمیان ملاقات میاں برادران کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن پہنچے تو وزیراعظم نے انھیں خوش آمدید کہا اور جماعت اسلامی کی کوششوں کی تحسین کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ملاقات میں طے پایا کہ قومی انتخابات کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے سلسلے کو تیز کیا جائے گا اور یہ کہ موجودہ حالات میں ملک کسی مزید سانحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا لہذا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کریں۔

وزیراعظم نے سراج الحق کو یقین دلایا کہ اگر جماعت اسلامی قومی معاملات میں کوئی کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو مسلم لیگ (ن) ان سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی لیڈران اور وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے