ملک میں خواتین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ آغا علی نے بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز  انڈسٹری کے اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ حال ہی میں آغا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت ملک کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق آغا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا سفر کیا ہے اور اس دوران انہوں نے پاکستان کے ایک سب سے بڑے مسئلے کو محسوس کیا اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ آغا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوران سفر غور کیا کہ کوئی بھی خاتون اکیلی سفر کرتی دکھائی نہیں دی۔

واضح رہے کہ خواتین ایک شہر سے دوسرے شہر یا کہیں بھی اکیلے نہیں جا سکتیں کیونکہ وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور ہم ہمیشہ ایک محفوظ اور قدامت پسند معاشرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ آغا علی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے پاکستان میں حالات بہتر ہوں اور خواتین اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے