ٹی ایل پی

وفاق نے ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاق کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک پر عائد پابندی کو جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پر برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے وفاقی کابینہ میں اپنی رپورٹ پیش کی، جس کی روشنی میں حکومت نے عائد پابندی کو برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی نے پابندی برقرار رکھنے کی تجویز دی تھی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ تحریک لبیک پاکستان پر پولیس کو مارنے کا الزام ہے، ٹی ایل پی نے املاک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن سے تنظیم کا انتخابی نشان ختم کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے