مریم اورنگزیب

گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے یا رہنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  کہا ہے کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے یا رہنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں یہ مناسب نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا اجلاس جرمنی میں جاری ہے جاس کا اعلامیہ آج شب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جرمنی میں منعقدہ فیٹف اجلاس کا بیان آج شب جاری ہونا ہے۔ جبکہ وزارت خارجہ میں کل (ہفتے) کو اس کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آ ج آخری روز ہے،  اجلاس کے اختتام پر آج ممالک کے گرے لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے