متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا عامر لیاقت کے حق میں بول پڑیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف ماڈل و اداکاہ متھیرا عامر لیاقت کے حق میں بول پڑیں۔عامر لیاقت کا ساتھ دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ ’سچ پوچھیں تو یہ افسوسناک ہے اور بعض اوقات عورت بھی بُری ہو سکتی ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین کی انسٹاگرم پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر الزامات لگائے تھے۔متھیرا نے کہا کہ ’مجھے عامر لیاقت کے لیے بہت بُرا محسوس ہورہا ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’دانیہ نے ایک زبردست شو پیش کیا جس نے سب کو یقین دلایا کہ وہ عامر لیاقت سے پیار کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ  رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے