ایاز صادق

اتحادیوں کیساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی اس حوالے سے کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن بجٹ پیش ہوا تو اسلم بھوتانی کی اسکیمز نہیں شامل تھیں، کچھ اسکیمز بی این پی کی بھی شامل نہیں ہوئیں تھیں۔ جنہیں ہم نے بعد میں شامل کرائی ہیں۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور جانے سے پہلے ان سے کمٹمنٹ کی گئی تھی اس پر عمل کریں گے۔ خالد مگسی صاحب کو ایک بڑی وزارت آفر کی گئی انہوں نے خود نہیں لی، اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے