عالم لوہار

معروف لوک گلوکارعالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے آج 43 برس بیت گئے

لاہور (پاک صحافت) معروف لوک گلوکارعالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے آج 43 برس بیت گئے۔ چمٹے کی منفرد دھن پر سننے والوں کو مست کردینے والے معروف فوک گلوکارعالم لوہار  3 جولائی 1979 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  لوک گلوکارعالم لوہارکی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا، انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا۔وہ اپنے مخصوص انداز اور آواز کی بدولت بہت جلد عوام میں مقبول ہوگئے۔

واضح رہے کہ لوک گلوکار عالم لوہار  کی گائی ہوئی جُگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیا لیکن یہ اعزاز ان کی وفات کے بعد دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے