ایپلی کیشن

جعل سازی کرنے والی 42 ہزار ایپلی کیشنز بند

کراچی (پاک صحافت) جعل سازی میں ملوث 42 ہزارایسی ایپلی کیشنزکوبند کردیا گیا ہے۔ جوکہ سرمایہ دارکمپنیوں کے بھیس میں عوام کولوٹنے میں ملوث تھیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کودھوکہ دہی کے حوالے سے ملنے والی بے تحاشا شکایتوں کے بعد مواصلاتی نیٹ ورک پرمنظم طریقے سے کام کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں سائبرکرائم کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے ’ دی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا‘ ( سی اے سی) کے مطابق عوام کوان کی محنت کی کمائی سے محروم کرنے کے لیے ان کمپنیوں نے ویب سائٹ اسپوفنگ کرتے ہوئے دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی ویب سائٹ بشمول جے ڈی فنائنس سے مشابہت رکھنے والی سائٹ بنا رکھی تھی۔

واضح رہے کہ سی اے سی کی ویب سائٹ پرجاری بیان کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریبا 42 ہزارموبائل ایپلی کیشنزاورویب سائٹ کوبند کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپ اسٹورز اور دیگر پلیٹ فارمز کو اپنی ایپ کی سیکیورٹی اسکروٹنی کے ساتھ ساتھ جعلی ایپ کو ڈاؤن لوڈ ہونے سے روک دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اے آئی ٹیکنالوجی سے کنٹرول کیے جانے والے لڑاکا طیاروں کی کارکردگی انسانوں سے زیادہ بہتر

 (پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو زندگی کے مختلف شعبوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے