واٹس ایپ

واٹس ایپ خود کو مکمل تبدیل کرنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے یوزر انٹرفیس میں نئے فیچرز اور تبدیلیوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان نئے فیچرز اور تبدیلیوں کے بعد واٹس ایپ یوزر انٹرفیس مکمل طور پر تبدیل محسوس ہونے لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ یوزر انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس کو زیادہ جدید انداز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ نئے یوزر انٹرفیس میں نئے آئیکونز کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ لائٹ اور ڈارک موڈز کے لیے ایک نمایاں گرین کلر تھیم کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ اسی طرح چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اوپر سے سبز رنگ کو ہٹایا جا رہا ہے جو اب تک اس ایپ کا امتیازی رنگ سمجھا جاتا تھا۔ واٹس ایپ کا نیا یوزر انٹرفیس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ چونکہ ابھی نئے یوزر انٹرفیس کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے