رضا ربانی

حکومت کا حال ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا حال ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ہے۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ  اٹھارہویں ترمیم اور پارلیمنٹ پر حملہ مطلق العنان، مرکزیت پسند ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ اٹھارہویں ترمیم مہنگائی کنٹرول کرنے اور کرپشن روکنے میں کیسے رکاوٹ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ  اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل  اسی ماہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے صدارتی نظام کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے