ضمنی الیکشن

پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست دے دی

کراچی (پاک صحافت) صوبہ سندھ میں 2 نشستوں پر  ہونے والے ضمنی انتخابات  میں پاکستان پیپپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو شکست دیتے ہوئے میدان مار لیا۔ ذرائع کے مطابق اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ  کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے۔سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر علی خان 49 ہزار 571  ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےمشتاق جونیجو 6 ہزار 931  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر کے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب کے اب تک کے نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ خیال رہے کہ ملیر کے حلقے پی ایس 88 میں بھی پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے جس کی تصدیق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی کردی ہے۔ پی ایس 88 ملیر کے 108 مکمل پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدواریوسف بلوچ 24 ہزار251 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی  2 نشستوں پی ایس 43 سانگھڑ اور  پی ایس 88 ملیر  جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب ہوا۔ جس کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ خیال رہے کہ اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ  کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ دوسری جانب سے بلوچستان اسمبلی کی نست پر ہونے والے انتخاب میں 113 میں سے 89 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے سید عزیزاللہ 13 ہزار 455 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے عصمت اللہ ترین نے 6 ہزار 109 ووٹ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے