یوٹیوب

یوٹیوب نے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول مزید آسان بنا دیا

(پاک صحافت) ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول مزید آسان بنا دیا ہے۔ گوگل کی زیرملکیت ویڈیو سروس سے آمدنی کمانے کے خواہشمند افراد کے لیے یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) میں شمولیت کا عمل زیادہ آسان کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ابھی تک یوٹیوب کے اس کریٹیر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ایک ہزار سبسکرائبرز کا ہونا ضروری تھا۔

اسی طرح ایک سال کے دوران طویل ویڈیوز کے 4 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا ایک کروڑ شارٹس (مختصر ویڈیوز) ویوز  کی شرط پوری کرنا ہوتی تھی۔ مگر اب کمپنی نے پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی شرائط کو نرم کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق وائے پی پی کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کو 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دن میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیو کے 3 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا 30 لاکھ شارٹس ویوز جیسی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔

شرائط پوری کرنے والے صارفین وائے پی پی پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کے بعد وہ آمدنی کے حصول کے مختلف ذرائع جیسے سپر تھینکس، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں پروموٹ بھی کر سکیں گے۔ یوٹیوب کی جانب سے ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے وائے پی پی کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے