حکومتی اتحاد

پی ڈی ایم کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  اس حوالے سے  پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے حکمران کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے اور حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ عدم اعتماد سے پہلے گنتی پوری کریں گے، ہدف ایک ہی رکھوں گا عوام میں جنگ نہیں لڑوں گا۔ اس وقت کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھا، ہم سیاسی لوگ ہیں سوچ سمجھ سے چلیں گے۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاست میں بڑا دل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر نمبر پورے نہ ہوئے تو پھر دوبارہ بیٹھیں گے، وفاق سے صوبوں تک تحریک اعتماد تک لائیں گے لیکن سندھ شامل نہیں ہوگا۔ بغیرتیاری کے بات کہنا مناسب نہیں ہوگا ہمیں کام کرنے دیں، 23 مارچ کا فیصلہ برقرار ہے اسٹیرنگ کمیٹی تفصیلات طے کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے