متھیرا نے گھروں میں کام کرنے والے بچوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کردی

لاہور (پاک صحافت) پاکستانی معروف میزبان متھیرا نے گھروں میں کام کرنے والے بچوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کردی۔  متھیرا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھروں میں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے بچوں کو نوکری پر رکھنا بند کرنا چاہیے، یہ بند ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سول جج عاصم کی اہلیہ کے ہاتھوں بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ ’رضوانہ کیس‘ کسی کروٹ نہیں بیٹھا کہ لاہور سے ایک اور ننھی بچی کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ خواتین مال میں بیٹھی کھانا کھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس دوران اُنہوں نے کمسن ملازمہ کو اپنے ساتھ کرسی پر بٹھانے کو اپنی توہین سمجھتے ہوئے ملازمہ کو نیچے فرش پر ہی بٹھا کر کھانا پکڑا رکھا ہے۔ اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین ایسی ذہنیت پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اس ویڈیو کو متھیرا نے بھی اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے