شیری رحمان

کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی پر دنیا خاموش تماشائی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قابض مودی سرکار نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے جبکہ دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 سال پہلے آج ہی کے دن ڈوگرہ فوجیوں نے پر امن مظاہرے پر فائرنگ کر کے 22 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری ہندوستانی ظلم، بربریت اور جبر کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، یوم شہدائے کشمیر کے دن آئیے ہم تمام کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو ریاستی درندگی، مستقل تشدد اور اجتماعی قتل کا سامنا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے