شیری رحمان

علی امین گنڈاپور کی آڈیو انتہائی تشویشناک ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی لیک ہونے والی آڈیو انتہائی تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے جو آڈیو علی امین گنڈاپور کی میڈیا میں پیش کی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پرامن ہے تو بندوقیں اور لائسنس کیوں جمع کیے جا رہے ہیں؟۔

شیری رحمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ یہ پر امن لانگ مارچ نہیں بلکہ پر تشدد ہونے کا ثبوت ہے، پوچھتی ہوں یہ لاشیں گرانے اور انتشار پھیلانے کی سازش نہیں تو کیا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے