چیٹ جی پی ٹی نے ایک سال میں دیگر تمام ایپس یا سروسز کو پیچھے چھوڑ دیا

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے ایک سال میں مقبولیت کے لحاظ سے دیگر تمام ایپس یا سروسز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کو 30 نومبر 2022 کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال کے دوران اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کو مقبولیت حاصل کرنے میں کچھ زیادہ عرصہ نہیں لگا۔ متعارف کرائے جانے کے 5 دن بعد ہی اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی جبکہ 2 ماہ میں اس کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ Similar Web کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر چیٹ جی پی ٹی کو ماہانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب 70 کروڑ ہے، جو ایک موقع پر ایک ارب 80 کروڑ تک بھی پہنچی مگر اس کے بعد کچھ کم ہوگئی۔ اس طرح یہ سب سے زیادہ تیز ی سے ایک ارب سے زائد صارفین کے سنگ میل تک پہنچنے والی سروس بنی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے