راکھی ساونت

ماں قسم میں شادی شدہ ہوں اور رتیش میرا شوہر ہے، راکھی ساونت

ممبئی (پاک صحافت) بھارت فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت  ایک بار پھر اس بات کا اعتراف کر لیا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے شوہر کا نام رتیش ہے۔  جبکہ راکھی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انھیں نہیں پتہ کہ ان کی ازدواجی زندگی کہاں کھڑی ہے، وہ شادی شدہ رہیں گی یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیے گئے ریڈیو انٹرویو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ افواہیں ہیں کہ اصل میں رتیش ہے ہی نہیں لیکن میرے لیے میری ماں سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے، میں جھوٹ نہیں بولتی، میرا شوہر  ہے لیکن وہ بھارتی نہیں ہے بلکہ بھارت سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ دوران انٹرویو راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ابھی لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور  رتیش کینیڈا میں ہے، ہم دونوں  میں سے کسی کو  بھی  ویزا نہیں مل رہا، اس لیے نہیں بتا سکتی کہ مستقبل میں شوہر کے ساتھ رہوں گی یا نہیں؟ یاد رہے کہ راکھی  نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے