یوٹیوب

یوٹیوب نے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا

کیلیفورنا (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا، کیوں کہ یوٹیوب نے صارفین کے لئے انہتائی دلچسپ نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔  یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت اب آپ اپنے یو ٹیوب چینل کے نام اور پروفائل تصویر کو جی میل اکاؤنٹ سے منسلک کیے بغیر ہی تبدیل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل یوٹیوب کریئٹر کو چینل کا نام اور آئیکون تبدیل کرنے کے لیے پورے گوگل اکاؤنٹ میں تبدیلی کرنا پڑتی تھی۔ خیال رہے کہ اس نئی سہولت کا ایک نقصان بھی ہے اور وہ یہ کہ نام اور آئیکون تبدیل ہونے کی صورت میں صارف اپنا ویری فکیشن بیج کھو دے گا تاہم وہ اپنا نیا بیج حاصل کرنے کی دوبارہ درخواست کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ موبائل فون صارفین اس نئے فیچرسے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلے اپنے موبائل پر یو ٹیوب کی ایپلی کیشن کھولیں، اکاؤنٹ پر کلک کریں اس کے بعد ایڈٹ چینل پر کلک کریں اور اپنی پروفائل پکچراور نام میں تبدیلی کریں اور سیو پر کلک کریں۔ جبکہ ڈیسک ٹاپ صارفینیوٹیوب اسٹوڈیو کھولیں، الٹے ہاتھ پر موجود کسٹومائزیشن کو منتخب کریں، بیسک انفو پر کلک کریں ایڈٹ کرنے کے لیے پینسل کے آئیکون پر کلک کریں اور نام اور پروفائل پکچر میں تبدیلی کریں اور اس آخر میں پبلش کے بٹن پر کلک کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹاگرام پر میسجز میں بھیجی جانیوالی فحش تصاویر دیکھنے سے اب بچا جاسکے گا

(پاک صحافت) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے بلآخر اپنے صارفین کو عریاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے