عبدالقدوس بزنجو

عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلی منتخب

کوئٹہ (پاک صحافت) عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کسی رہنما نے وزیراعلی کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اپوزیشن بنچز سے کسی رکن نے قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ رجسٹر نہیں کروائے اور رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ عبدالقدوس بزنجو اجلاس میں بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ قائد ایوان کے لئے قدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ قدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست سنبھال لی ہے۔ وہ بحیثیت وزیراعلی آج ہی اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھائیں گے۔ گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری شام پانچ بجے منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے