دلیپ کمار

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر ناساز، اسپتال منتقل

ممبئی (پاک صحافت) بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی ایک بار پھر طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر انہیں گھر سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو صحتیابی کے محض 10 روز بعد ہی دوبارہ سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت دلیپ کمار کی حالت بہتر ہے، سانس لینے میں دشواری کے باعث اہلِ خانہ نے احتیاطی طور پر انہیں اسپتال میں داخل کروایا۔

واضح رہے کہ  رواں ماہ کے آغاز پر بھی دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں کچھ دن علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتر ی کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کے خون میں آکسیجن کی سطح بھی کم ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے